اسلام آبادہائیکورٹ ،جج ویڈیو سکینڈل میں ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدلت کی درخواست مسترد

اسلام آباد (میڈیا 92نیوز آن لائن) اسلام آبادہائیکورٹ نے جج ویڈیو سکینڈل میں ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدلت کی درخواست مستردکردی، اسلام آبادہائیکورٹ نے درخواست عدم پیروی کی بنیادپرخارج کی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں جج ویڈیو سکینڈل میں ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کیس کی سماعت کی،لیگی وکیل جہانگیر جدون نے ایف آئی اے کےخلاف ہراساں کرنے کی درخواست دائرکی تھی،ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سے جہانگیر جدون کو ہراساں نہیں کیا گیا،الزامات بے بنیاد ہیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست مسترد کی جائے،عدالت نے جج ویڈیوسکینڈل میں ڈی جی ایف آئی اے کےخلاف توہین عدالت کی درخواست مستردکردی،عدالت نے درخواست عدم پیروی کی بنیادپرخارج کی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …