بلوچستان کے علاقے پسنی میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ(میڈیا92نیوز آن لائن) بلوچستان کے علاقے پسنی اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پسنی میں محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز پسنی سے شمال مغرب کی جانب 35 کلو میٹر دور تھا۔

ابتدائی طور پر زلزلے میں کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …