آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ: حکومت نے سپریم کورٹ سے حکم امتناع مانگ لیا

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر سپریم کورٹ سے حکم امتناع مانگ لیا ہے۔حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کو حکم امتناع میں استدعا کی گئی ہے کہ نظرثانی درخواست پر فیصلے تک 28 نومبر کے حکم پر عملدرآمد معطل کیا جائے۔

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ: حکومت نے نظرثانی درخواست دائر کر دی سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی مشروط توسیع دے دی خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 نومبر کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حکومتی نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکومت کو 6 ماہ میں اس حوالے سے قانون سازی کرنے کا حکم دیا تھا۔

وفاقی حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق عدالتی فیصلے پر سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …