امریکا ا ور طالبان کے درمیان امن معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل

(میڈیا92نیوز آن لائن)امریکا اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق طالبان کونسل نے عارضی جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ جنگ بند ی کے دوران امریکا کیساتھ امن معاہدے پر دستخط کا بھی امکان ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق سنئیر طالبان رہنما نے کہاکہ جنگ بندی کی حتمی منظوری طالبان کے سربراہ دیں گے۔ تاہم جنگ بندی کی مدت واضح نہیں، یہ دس دن کے لیے بھی ہو سکتی ہے جبکہ امن معاہدے کے دو ہفتے بعد انٹرا افغان مذاکرات شروع ہو سکتے ہیں۔
18 سال سے افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کی وطن واپسی کیلئے طالبان کیساتھ یہ امن معاہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس وقت افغان سرزمین پر کم وبیش 12 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …