ملکی زر مبادلہ ذخائر 8 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) ملکی زرمبادلہ ذخائر 8 ماہ کی بلند ترین سطح 16 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق درآمدات کو لگام ڈلنے اور بیرونی سرمایاکاری میں اضافے کے ساتھ اب زرمبادلہ ذخائرمیں بھی بہتری آنے لگی، سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 15 ارب 99 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال صرف سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 1 ارب 80 کروڑ ڈالر کے ساتھ 9 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں جو دو ماہ کے درآمدی بل کے لیے کافی ہیں۔

تجزیہ کار کہتے ہیں کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ روپے کی قدر میں استحکام کی ضمانت دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …