اسکول کی طالبات نے نوازشریف کانام لے کر پی ٹی آئی رہنما کو لاجواب کردیا

(میڈیا92نیوزآن لائن)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فردوس شمیم نقوی کو اسکول کی طالبات نے لاجواب کردیا۔

فردوس شمیم نقوی نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں عظیم گبول گوٹھ پرائمری اسکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طالبات سے سوالات کیے جس پر انہیں بچوں نے لاجواب ہی کردیا۔

فردوس شمیم نقوی نے طلبہ سے سوال کیا کہ آپ کی نظر میں پاکستان کی مشہور شخصیت کون سی ہے؟ اس پر طالبات نے جواب دیا کہ ان کی نظر میں سابق وزیراعظم نواز شریف مشہور شخصیت ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے دوبارہ سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ اچھا نواز شریف کیوں مشہور ہیں؟جس پر طالبات نے انہیں لاجواب کرتے ہوئے کہا کہ کیونکہ انہوں نے پاکستان کے لیے اچھے کام کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …