پاک بحریہ کا بلوچستان میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

(میڈیا 92 نیوز آن لا ئن) پاک بحریہ کی جانب سے ساحل اور الفت ویلفیئر فاونڈیشنز کےتعاون سے بلوچستان کے گاوں ڈام میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میڈیکل کیمپ میں سرجیکل، میڈیکل، جلد، گائنی، جنرل اور بچوں کے ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا۔میڈیکل کیمپ میں 700 سے زائدمریضوں کو مفت معائنے، ادویات اور معمولی جراحی کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ میڈیکل کیمپ کا مقصد مقامی آبادی کو بہتر طبی سہولیات اور صحت عامہ کے حوالے سے آگہی فراہم کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …