لاہور اورنج لائن کا آزمائشی سفر دوسری بار ملتوی

لاہور(میڈیا 93 نیوزآن لا ئن) میں اورنج لائن ٹرین کا آزمائشی سفر چند روز میں دوسری بار ملتوی کر دیا گیا۔

اس سے قبل پنجاب حکومت نے 22 اکتوبر کو اورنج لائن ٹرین کا آزمائشی سفر شروع کرنا تھا جو کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے نہ ہو سکا تھا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے 22 اکتوبر کو اورنج لائن کا آزمائشی سفر ملتوی کرکے 28 اکتوبر کو رکھا تھا جسے ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اورنج لائن کے آزمائشی سفر میں تاخیر کی وجہ نامکمل ٹریک قرار دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اورنج لائن ٹرین کا آزمائشی سفر اب 10 سے 15 نومبر کو شروع ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …