کراچی: 35 سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث داعش کے 3 ‘دہشت گرد’ ہلاک

کراچی (میڈیا 92 نیوزمانٹرنگ ڈیسک ) کراچی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سپر ہائی وے کے صنعتی علاقے کے قریب چھاپہ مار کارروائی کے دوران داعش سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سندھ اور بلوچستان کے 35 سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے جبکہ ان میں سے ایک کراچی میں 2000 کی دہائی میں وال اسٹیٹ جرنل کے لیے کام کرنے والے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل میں ملوث تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے پیر کی علی الصبح خفیہ معلومات کی بنا پر نادرن بائی پاس پر قائم خدا بخش بروہی گوٹھ پر چھاپہ مار کارروائی کی۔

انہوں نے بتایا کہ ‘کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس کی ٹیم پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 2 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے’۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2 ایس ایم جی رائفل، ایک پستول، 4 دستی بم اور ایک خودکش جیکٹ بر آمد کرلی جبکہ لعشوں کو قانونی چارہ جوئی کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا۔

سینیئر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت شاہد، عثمان اور طلعت کے نام سے ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ‘ملزمان اس سے قبل القائدہ بر صغیر سے منسلک تھے بعد ازاں انہوں نے داعش میں شمولیت اختیار کی تھی’۔

ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ملزمان سندھ اور بلوچستان میں فوج، رینجرز اور پولیس کے 35 اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

انہوں نے کہا کہ ‘ملزم شاہد امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل میں بھی ملوث تھا’۔

افسر کا کہنا تھا کہ ایک اور ہلاک ملزم عثمان چند سال قبل کورنگی کے ایک ریسٹورانٹ میں 4 پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے میں ملوث رہا تھا، جس کے علاوہ وہ کورنگی ہی کے علاقے میں امام بارگاہ پر بھی قتل کے واقعے میں ملوث رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عثمان اپنئے ساتھوں کے ہمراہ ضیا کالونی میں ایک پولیس اہلکار، اورنگی ٹاؤن میں 4 رینجرز اہلکار اور صدر کے علاقے میں 2 فوجی اہلکاروں کے قتل میں ملوث رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ‘تیسرے ہلاک ہونے والے ملزم طلعت محکمہ انسداد دہشت گردی (سندھ) کے ریڈ بک میں تھے ‘۔

ان کا کہنا تھا کہ طلعت القائدہ داعش میں شمولیت اختیار کرنے سے قبل القائدہ بر صغیر کے ساتھ منسلک تھا اور متعدد دہشت گردی کے واقعے میں مفرور تھا۔

ان کے مطابق یہ گروہ کراچی کے علاوہ حیدر آباد میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پالتو کتے نے مالک کے گھر سے دہائیوں پرانا بم دریافت کرلیا

فلوریڈا: امریکا میں ایک پالتو کتے نے گھر کے آنگن میں مٹی کھودتے وقت دہائیوں پرانا …