وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا اقامہ بھی منظر عام پر آگیا

اسلام آباد (میڈیا پاکستان آن لائن ) سپریم کو رٹ میں پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ ہے جسے رواں ہفتے سنائے جانے کا امکان ہے اور ملک بھر میں کرپٹ لوگوں کے احتساب کی بازگشت جاری ہے ،ایسی صورتحال میں اب بات پاناما سے آگے بڑھ کر اقامہ تک جا پہنچی ہے ۔سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں وزیر اعظم کا اقامہ سامنے آیا تو ملک بھر کے دیگر رہنماﺅں کے اقامے بھی منظر عام پر آنا شروع ہو گئے ۔ابھی تک سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن ،وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال ،وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا اقامہ سامنے آچکا ہے اور اب وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا اقامہ بھی سوشل میڈ یا پر سامنے آگیا ہے ۔تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نجی نیوز چینل کے ایسو سی ایٹ پرو ڈیو سر نعیم قربان نے وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی کا اقامہ جاری کردیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ احسن اقبال نے سعودی عرب کا اقامہ لے رکھا ہے جس میں ان کا پیشہ مارکیٹنگ اسپیشلسٹ لکھا گیا ہے ۔یہ اقامہ 21جنوری 2013میں جاری ہو ا جس کی مدت دسمبر 2014میں ختم ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی، 2 افراد جاں بحق

لاہور(سٹی رپورٹر)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی سے مختلف حادثات میں 2 افراد …