لاہور(میڈیا پاکستان)ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ دھماکے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ،جس وقت دھماکہ ہوا پولیس اہلکار ناکہ لگانے کی تیاری کررہے تھے۔
ارفع کریم ٹاور کے قریب سبزی منڈی میں دھماکا ، پولیس اہلکارو ں سمیت26افراد شہید ، متعدد زخمی
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈاکٹر حیدر اشرف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آورنے گاڑی کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا اور 9اہلکار شہید ہوگئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس حملے میں میں پولیس اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب اہلکاررتجاوزات کیخلاف آپریشن کی سیکیورٹی پرمامورتھے اور ناکہ لگانے کی تیاری کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ لاہور میں ارفع کریم ٹاور کے قریب واقع سبزی منڈی میں خود کش دھماکہ ہوا جس میں 9 پولیس اہلکاروں سمیت22افراد شہید اور 50زخمی ہو گئے ہیں۔