ارفع کریم ٹاور کے قریب سبزی منڈی میں دھماکا ، پولیس اہلکارو ں سمیت 5افراد شہید ، متعدد زخمی

لاہور (میڈیا پاکستان) ارفع کریم ٹاور کے قریب کوٹ لکھپت سبزی منڈی میں دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔دھماکے کے وقت جائے حادثہ سے تجاوزات ہٹانے کا کام ہو رہا تھا ۔دھماکے سے کئی موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔
سٹی 42 کے مطابق فیروز پور روڈ پر واوقع ارفع کریم ٹاور کے قریب سبزی منڈی میں دھماکے کے باعث 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5شہری شہید ہو گئے، دھماکے کے باعث20سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں جنرل ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد رینجرز اہلکاروں نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے کے بعدجنرل اور جناح ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

پنجاب میں نئے ڈویژن، اضلاع اور تحصیلوں کے قیام پر غور

لاہور: (ایم 92 نیوز) پنجاب میں نئے ڈویژن، نئے اضلاع اور تحصیلوں کے قیام پر …