ماضی کی کوتاہیوں کو دور کریں گے، وہ وقت دور نہیں جب بلوچستان امیر ترین صوبہ ہو گا،شاہد خاقان عباسی

ڈیرہ بگٹی (میڈیا پاکستان)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کچھی کینال منصوبہ ڈیرہ بگٹی کے عوام کی تقدیر بدلے گا،ماضی کی حکومتوں نے صرف باتیں کیں،مسلم لیگ (ن) کی حکومت باتیں نہیں کام کرتی ہے ،یہ صرف کہنے کی بات نہیں،حقائق سامنے ہیں، ہمارافرض ہے ماضی کی کوتاہیاں دور کریں اور چندسالوں کی بات ہے بلوچستان کے مسائل مکمل طورپرحل ہوں گے،کچھی کینال منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ نوازشریف کا ہے اورآج کی تقریب میں نواز شریف کو بھی ہونا چاہئے تھاکیونکہ منصوبے کو پایہ تکمیل تک نوازشریف نے پہنچایا،وہ وقت دورنہیں جب بلوچستان ملک کاامیرترین صوبہ ہوگا، شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ چارسالوں میں نوازشریف نے موٹروے کاجال بچھایا، ملک میں اب گیس اوربجلی کی صورتحال بہت بہترہے، پانی کے مسائل کے حل کیلئے ایک علیحدہ وزارت قائم کی گئی ہے، بلوچستان میں پانی کے200ارب روپے کے منصوبوں پرکام کیاجائے گاجبکہ صوبے میں سڑکوں کی تعمیر پر455 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے اوروفاق کی مددسے بلوچستان میں 21 یونیورسٹیاں بنائی جا رہی ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ آپ نے آئندہ الیکشن میں اگرووٹ کے فیصلے صحیح کئے تو اس کے نتائج ملیں گے،یہ بلوچستان کے عوام پرمنحصرہے کہ وہ کس کومنتخب کرتے ہیں،ڈیرہ بگٹی کیلئے پینے کے پانی اورگیس کامسئلہ مستقل طورپرحل کیاجائےگا،ڈیرہ بگٹی کے کچھی کینال منصوبے سے بلوچستان کا 72 ہزار ایکڑ رقبہ سیراب ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی، 2 افراد جاں بحق

لاہور(سٹی رپورٹر)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی سے مختلف حادثات میں 2 افراد …