لاہور(میڈیا 92نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نیب کے سامنے پیش ہوگئے۔نیب ٹیم نے شہبازشریف کی 5 جولائی کو طلبی کا نوٹس ان رہائشگاہ پر وصول کرایا تھا۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے شہبازشریف کو صاف پانی اسکینڈل اور پنجاب پاور کمپنی کیس میں اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت مبینہ بدعنوانی کے الزام میں طلب کیا ہے اور ان کی طلبی کا نوٹس گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ پر نیب ٹیم نے وصول کرایا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کو 5 جولائی کو طلب کیا گیا تھا لیکن مصروفیت کی وجہ سے انہوں نے آج ہی پیش ہونے کی درخواست کی تھی اور وہ نیب لاہور کے دفتر میں پیش ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی تین رکنی ٹیم شہبازشریف سے دونوں کیسز سے متعلق پوچھ گچھ کی اور وہ کچھ دیر بعد ہی نیب کے دفتر سے روانہ ہوگئے۔واضح رہے کہ نیب نے صاف پانی اسکینڈل میں راولپنڈی کے حلقہ این اے 59 سے چوہدری نثار کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قمر الاسلام کو بھی گرفتار کیا ہے۔
