ماسکو ((میڈیا92نیوز) برازیل نے میکسیکو کو دو صفر سے شکست دے کر کوارٹر فائنلمیں جگہ بنا لی
میکسیکو کا ریکارڈ بتاتا ہے کہ وہ کبھی بھی ناک آؤٹ راؤنڈ کا میچ نہیں جیتی جس میں وہ پہلے برتری حاصل نہ کرے اور دوسری جانب برازیل کبھی وہ میچ نہیں ہاری جس میں نیمار گول کرے۔اور یہی پیر کو فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں برازیل اور میکسیکو کے درمیان میچ ہوا جب برازیل نے میکسیکو کو دو صفر سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔میکسیکو نے ایک بار پھر ناک آؤٹ راؤنڈ میں شکست کھائی ہے۔ میکسیکو 1994 سے ہونے والے ہر ورلڈ کپ میں ناک آؤٹ راؤنڈ ہی میں ہارتا ہے۔برازیل کی جانب سے پہلا گول نیمار نے کیا لیکن دوسرے گول میں بھی نیمار کا بہت اہم کردار تھا۔برازیل کی ٹیم شروع ہی سے میچ کو کنٹرول نہیں کر رہی تھی اور خاص طور پر پہلے ہاف کے شروع میں جب میکسیکو کا میچ ھر غلبہ تھا۔ لیکن پانچ بار ورلڈ چیمپیئن نے پہلے ہاف کے آخر میں میچ کا کنٹرول سنبھال لیا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ میکسیکو نے بڑا دلیرانہ کھیل کھیلا اور گول کرنے کی انتھک کوششیں کیں لیکن وہ برازیل سے بہتر کھیل پیش نہ کر سکی۔یاد رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2018 کے اپنے پہلے میچ میں میکسیکو کے کھلاڑی ہرونگ لوزانو نے جب جرمنی کے خلاف گول کیا تھا تو میکسیکو کی عوام نے چھلانگیں ماریں۔
میکسیکو کے خلاف دو گول کے بعد برازیل کے ورلڈ کپ میچوں گول کی تعداد 227 ہو گئے ہیں۔ اب برازیل ورلڈ کپ میچوں میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی ہے جو اس سے قبل جرمنی تھی۔برازیل متواتر 13 ورلڈ کپس سے پہلے راؤنڈ سے ناک آؤٹ راؤنڈ تک پہنچا ہے جو کہ سب سے زیادہ ہے۔ دوسری جانب میکسیکو کی ٹیم اس حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے وہ سات بار ناک آؤٹ سٹیج پر پہنچی ہے۔آج سے عین آٹھ سال قبل 2 جولائی 2010 کو برازیل ورلڈ کپ کا میچ ہارا تھا اور اس میچ میں برازیل کو برتری حاصل تھی۔ یہ کوارٹر فائنل میچ تھا جس میں نیدرلینڈز نے برازیل کو دو ایک سے شکست دی تھی۔برازیل نے اب تک شمالی، جنوبی امریکہ اور کیریبیئن ممالک کے خلاف آٹھ ورلڈ کپ میچ جیتے ہیں جبکہ صدر ایک میں اس کو شکست ہوئی ہے۔1986 میں فیفا ورلڈ کپ میں 16 کا راؤنڈ متعارف کرایا گیا تھا۔ میکسیکو اس راؤنڈ میں سات بار ہارا ہے جو کسی بھی ملک سے دو گنا زیادہ ہے۔ یہ فیفا ورلڈ کپ 2018 میں متبادل کھلاڑی کی جانب سے کیے جانے والا تیز ترین گول ہے۔ناک آؤٹ مرحلے کے اس دلچسپ مقابلے میں ریفری نے میکسیکو کو 4 اور برازیل کو 2 یلو کارڈ دکھائے۔یاد رہے کہ میکسیکو نے اپنے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن جرمنی کو شکست سے دوچار کیا تھا۔پری کوارٹر ائنل کے دوسرے میچ کے شروع میں جاپان میچ پر گرفت مضبوط رکھی،تاہم بیلجیئم کے کھلاڑیوں آخری منٹ تک ہمت نہیں ہاری جسکے نتیجے میں آخری منٹ میں بیلجئیم نے گول کر جاپا ن کی چھٹی کراکر کوارٹر فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا
