اسلام آباد(میڈیا پاکستان)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب (maryam aurangzeb) نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں کوئی وزیراعظم اپنی مدت پوری نہیں کر سکا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں کوئی وزیراعظم اپنی مدت پوری نہیں کر سکا ہے۔
انھوں نے کہا کہ 5 اسمبلیاں وقت سے پہلے تحلیل کی گئیں ، تمام اداروں کو آئین و قانون کی پاسداری کرنا ہوگی۔
تمام اداروں کو پارلیمان کی عزت کرنا ہوگی ، پارلیمان 22 کروڑ عوام کی نمائندگی کرتا ہے۔
