بھارت سے 250 ہندو یاتریوں کا وفدآج واہگہ کے راستے پیدل پاکستان پہنچے گا

لاہور (میڈیا نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی ) بھارت سے 250 ہندو یاتریوں کا وفد(آج)واہگہ کے راستے پیدل پاکستان پہنچے گا ،وفد کیلئے رہائش ،ٹرانسپورٹ اور سیکورٹی سمیت تمام انتظامی تیار یاں مکمل کر لی گئیں،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ۔ بھارت سے 250 ہندو یاتریوں کا وفد(آج) اتوار کو واہگہ بارڈر کے راستے پیدل پاکستان پہنچے گا ، وفد کیلئے رہائش ،ٹرانسپورٹ اور سیکورٹی سمیت تمام انتظامی تیار یاں مکمل کر لی گئیں۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے مطابق بھارت سے250ہندو یاتریوں کا وفد شادانی دربار تیرتھ حیات پتافی میں اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے واہگہ بارڈر کے راستے پیدل (آج) 19نومبربروز اتوار پاکستان پہنچے گا۔چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق ،ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز طارق خان وزیر دیگر بورڈ افسران کے ہمراہ واہگہ بارڈر پر انکا استقبال کریں گے۔ وفد کیلئے رہائش ،ٹرانسپورٹ اور سیکورٹی سمیت تمام انتظامی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ۔ہندو یاتریوں کا وفد لاہور سے صوبہ سندھ میں واقع شادانی دربار حیات پتافی جائے جہاں پر وہ اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے ،ہندو یاتری سادھو بیلہ مندر سکھر ،گھوٹکی ،کانپور کا بھی دورہ کریں گے اور اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔ہندو یاتری پاکستان میں 19نومبر سے جاری ہونے والے مذہبی و سیاحتی دورہ مکمل کرنے کے بعد 30نومبر کو واپس واہگہ بارڈر کے راست بھارت جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی، 2 افراد جاں بحق

لاہور(سٹی رپورٹر)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی سے مختلف حادثات میں 2 افراد …