نیب نے افغانستان کو چینی برآمد کرنے کی انکوائری شروع کردی

قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے افغانستان کو چینی برآمد کرنے کی انکوائری شروع کردی۔

اعلامیے کے مطابق انکوائری افغانستان چینی برآمد کرنے سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کی شکایت پرشروع کی گئی ہے۔

نیب خیبر پختونخوا نے محکمہ کسٹمز سے 27 مئی کو تفصیلات بھی طلب کرلیں جس میں شوگر ملوں کے پرمٹ، ڈیکلیریشن فارم، لوڈنگ بلز، کسٹم رسیدوں سمیت تمام ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب نے افغانستان بھیجے گئے چینی کے ٹرکوں کی تفصیلات بھی طلب کیں تاکہ نقصان کا اندازہ لگایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں

عوامی خدمت کے حوالے سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب زاہد اختر زمان کا انقلابی فیصلہ

زاہد اختر زمان نے شہریوں کی عمر بھر کی جمع پونجی سے بنائی گئی جائیداد …