پاکستان نے مقامی سطح پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے شفاف انتخابات کے حوالے سے اہم قدم اٹھاتے ہوئے مقامی سطح پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی۔وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مقامی سطح پر تیار کی گئی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی رونمائی کردی۔ فواد چوہدری نے مشین سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانک نے تیار کی ہے۔ اس مشین کو دو حصوں میں بنایا گیا ہے۔ ووٹنگ مشین کے ایک حصے پر انتخابی نشانات ہیں جبکہ دوسرا حصہ پریزائڈنگ آفیسر کے پاس ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ انتخابی نشان والے حصے پر کلک کرنے سے ووٹ کاسٹ ہوجائے گا، اسی مشین سے بیلٹ پیپر بھی پرنٹ کیے جاسکتے ہیں ، مشین کو نادرا، نسٹ اور کامسیٹس کے ساتھ شیئر کرنے جا رہے ہیں۔

pic.twitter.com/3xh7v

یہ بھی پڑھیں

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ سے لی گئیں اب تک کی 5 بہترین تصاویر

دنیا کی طاقتور ترین دوربین جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کو کچھ عرصے کی تاخیر کے …