عارضی نا اہلی کی مدت ختم ہونے کے بعد نااہل شخص اہل ہو جاتا ہے، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری کا کہنا ہےکہ عارضی نا اہلی کی مدت ختم ہونے کے بعد نااہل شخص اہل ہو جاتا ہے، ان سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق سوال کیاگیا تھا۔ سابق چیف جسٹس نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عارضی نااہلی کی مدت ختم ہونے کے بعد وہ شخص اہل ہو جاتا ہے۔واضح رہےکہ پیپلزپارٹی کے دور میں وزیراعظم رہنے والے یوسف رضا گیلانی کو اس وقت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے نااہل قرار دیا تھا اور سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہیں جن کے کاغذات پر پی ٹی آئی کے امیدوار نے اعتراض کیا تھا جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کردیا اور ان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …