زمین ڈویلپمنٹس اورزیڈم انٹرنیشنل کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

اسلام آباد( کامرس رپورٹر) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کے تعمیراتی ادارے زمین ڈویلپمنٹس اور زیڈم انٹر نیشنل کے مابین اسلام آباد میں پرتعیش اپارٹمنٹس کی تعمیرات کے مشترکہ منصوبے کیلئےمعاہدہ طے پا گیا۔ دونوں اداروں کے مابین ہونے والے معاہدے پر زمین ڈاٹ کام، زمین ڈویلپمنٹس کے سی ای او ذیشان علی خان اور زیڈم انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر چوہدری زوہیر مجید نے دستخط کئے۔ اس موقع پر زمین ڈاٹ کام کے کنٹری ہیڈ احمد حسین بھٹی، سینئر ڈائریکٹر نارتھ حسن دانش، ڈائریکٹر زمین ڈویلپمنٹس فہد عارف خواجہ، ڈائریکٹر افیلیٹس و ایکوزیشن عادل کمال جبکہ زیڈم انٹر نیشنل کے سی ای او چوہدری عبدالمجید، ڈائریکٹر چوہدری معظم مجید، مینجنگ ڈائریکٹر خان اے سلیم،کمپنی سیکرٹری چوہدری پرویز اور کیم کنسٹرکشن کے ڈائریکٹر محمد اعظم ورک بھی موجود تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام ‘زمین ڈویلپمنٹس کے سی ای او ذیشان علی خان کا کہنا تھا وفاقی دارلحکومت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کیلئے رہائشی انتظامات کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پرتعیش اپارٹمنٹس کی دنیا بھر میں مانگ ہوتی ہے ، اسی لئے ہم اسلام آباد کے شہریوں کیلئے ایک اور شاندار پراجیکٹ سامنے لائے ہیں۔ اسلام آباد میں ایسی تعمیرات سے نا صرف یہاں پر رہائش کی مانگ کے بابت دباؤ میں کمی آئےگی بلکہ پراپرٹی کی قدر میں بھی اضافہ ہوگا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ کثیر المنزلہ منصوبہ سرمایہ کاری کے حوالےسے بھی بے مثال ہے کیونکہ زیڈم انٹرنیشنل نے اس سے قبل بھی متعددمنصوبےبروقت مکمل کئے ہیں۔
زیڈم انٹرنیشنل کے چئیرمین چوہدری عبد المجید کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام کے ساتھ مل کر اہلیان پاکستان کو دارلحکومت اسلام آباد کی سب سے پُرکشش لوکیشن پر شاندار، پُر تعیش اور مناسب قیمت پر اپارٹمنٹس فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ سی پیک روٹ کے ساتھ منسلک ہونے کی بدولت یہ ملک بھر کے سرمایہ کاروں کے لئے ایک پُرکشش منصوبہ ثابت ہو گا ۔فیصل ٹاؤن سی بلاک میں ملک کے نامور اداروں کے مشترکہ منصوبے میں ہمارے تکنیکی ماہرین اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے اسلام آباد کی شاندار کثیر المنزلہ عمارت ریکارڈ مدت میں مکمل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

نگران حکومت بجلی کی مسابقتی مارکیٹ قائم کرنے کی خواہاں

اسلام آباد: نگران حکومت بجلی کی مسابقتی مارکیٹ قائم کرنے کی خواہاں ہے۔ نگران حکومت نے …