جعلی پیر نے خاتون کواپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

گوجرانوالہ ( آن لائن )گوجرانوالہ میں جعلی پیر نے اسلحہ کے زور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔گوجرانوالہ کے علاقے چھچھر والی کی رہائشی خاتون نے الزام لگایا کہ شوہر سے گھریلو ناچاقی ختم کرانے کے لیے وہ پیر کے پاس تعویذ لینے گئی تھی جہاں اس سے زیادتی کی گئی۔متاثرہ خاتون کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ جعلی پیر شفقت محمود عرف بابا جی نے اسلحہ کے زور پر زیادتی کی اور وہ بہانوں سے 22 لاکھ روپے بھی لے چکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

چین میں آسٹریلوی مصنف کو جاسوسی کے الزام میں سزائے موت

بیجنگ: آسٹریلوی مصنف اور ناول نگار ڈاکٹر یانگ ہینگ کو 2019 میں آسٹریلیا جاتے ہوئے ایئرپورٹ …