اداکارہ اشنا شاہ کو خاوند کم خانساماں کی تلاش

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ اشنا شاہ نے بتایا ہے کہ وہ شادی کے لیے کسی ایسے شخص کو ترجیح دیں گی جو کھانا بنا سکے کیونکہ انہیں کھانا بنانا نہیں آتا اور اس شخص کو جانوروں سے بھی محبت ہو۔اشنا شاہ نے ایک ویب انٹرویو میں بتایا کہ جہاں تک دکھنے کی بات ہے تو میرے لیے مسکراہٹ سب سے زیادہ اہم ہے۔ اگر شخصیت کے حوالے سے بات کی جائے تو اس شخص میں ڈریسنگ سینس اور خوشبو آنا بہت ضروری ہے۔اداکارہ کا اپنے جیون ساتھی کی خوبیوں سے متعلق کہنا تھا کہ میرے لیے جو چیز سب سے زیادہ اہم ہے وہ ایمانداری ہے جو اب شاذ و نادر ہی پائی جاتی ہے۔مجھے ایسے لوگ پسند ہیں جو بہت زیادہ باتیں کرتے ہوں اور مزاحیہ ہوں، مزاحیہ ہونا میرے لیے خاص اہم ہے، مجھے ایسے لوگوں سے محبت ہے جو مجھے ہنساتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ٹیلر سوئفٹ نے گریمی ایوارڈز جیتنے کا منفرد ریکارڈ قائم کردیا

لاس اینجلس: نامور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے 2024 میں گریمی ایوارڈ جیتنے کے ساتھ ایک …