ٹھیکیداروں کا کمشنر لاہور کیخلاف احتجاج دوسرے مرحلے میں داخل

لاہور(سپیشل رپورٹر)ٹھیکیداروں کا کمشنر لاہور کے خلاف بھرپور احتجاج دوسرے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے ٹھیکیداروں کے بلوں کی ادائیگیاں نہ کرنے اور من مرضی کی کٹوتیوں کے باعث ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ و کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن کی جانب سے لاہور کے ٹھیکیداروں کو عرصہ دراز سے ادائیگیاں نہیں کی جا رہیں۔ ٹھیکیداروں کا کہنا ہے کہ کمشنر لاہور کی جانب سے من مرضی کٹوتیوں کے بعد ادائیگیاں کی جائیں گی جو کہ محکمے اور ٹھیکیداروں کے درمیان ہونے معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہے۔اس کے بعد ایم. سی. ایل کے ٹھیکیداروں نے بلوں کی ادائیگیاں ہونے تک لاہور میں مزید کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ٹھیکیداروں کی جانب سے یہ کہا گیا کہ آئندہ سیکریٹریٹ کے باہر بلوں کی ادائیگیاں نہ کرنے پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ و کمشنر لاہور کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …