وزیر اعلیٰ بزدار کا ٹویٹ، اینٹی کرپشن پنجا ب ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا

لاہور(رپورٹ عامر بٹ)کرپشن کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اینٹی کرپشن پنجا ب ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنرہا۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزادر کے ٹویٹ کرتے ہی اینٹی کرپشن پنجا ب ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔اینٹی کرپشن کی آگاہی مہم میں کرکٹرز اور آرٹسٹ بھی پیش پیش ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بین الاقوامی کمنٹیٹر رمیز راجہ بھی اینٹی کرپشن پنجاب کی آگاہی مہم میں پیش پیش ہیں۔رمیز راجہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں عوام کو رشوت و بد عنوانی کی شکایت فور ی اینٹی کرپشن پنجاب سے کرنے کو کہا۔ فلم و ٹی آرٹسٹ عمران عباس اور عمران بخاری نے بھی اینٹی کرپشن پنجاب کے ساتھ بدعنوانی اور رشوت ستانی کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔ دونوں آرٹسٹوں نے اپنے اپنے ویڈیو پیغام بھی جاری کئے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے کہا کہ عوام کی طرف سے کرپشن کے خلاف اعلان جنگ حوصلہ افزا ءہے ،کرپشن اور بد عنوانی کی روک تھام ہم سب کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …