ایم سی ایل افسروں نے کمشنر اور محکمہ اینٹی کرپشن کے سخت احکامات بھی ہوا میں اڑا دئیے

لاہور(سپیشل رپورٹر)کمشنر لاہور اور محکمہ اینٹی کرپشن کے سخت احکامات اور اقدامات ہوا میں اڑا دئیے گئے۔قائد اعظم انٹرچینج رنگ روڈ پر دن کی روشنی میں ہونے والی تعمیرات ، اب رات کے اندھیرے میں شروع کروا دی گئیں ہیں۔ چار منزلہ ہسپتال ، چار منزلہ شادی ہال اور تین پلازے ، ایم سی ایل کے ماسٹر پلان اور رنگ روڈ اتھارٹی کے قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ان پانچ غیرقانونی تعمیرات کو مکمل کروانے کے لیے ایم آر او زبیر وٹو ، ایم او پی فریحہ امین ، ایم او پی عنصر ، وحید الدین انفورسمنٹ انسپکٹر ، اور رانا نوید ایم آر او کے نام سرفرست ہیں۔دیکھنا یہ ہے کہ اینٹی کرپشن کی جانب سے 21 دسمبر کو کی جانے والی طلبی کاغذی کاروائی ہوگی یا کوئی اہم پیش رفعت بھی سامنے آئے گی ۔بااثر لینڈ مافیا نے ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل اور چیئرپرسن رنگ روڈ اتھارٹی سمیت محکمہ اینٹی کرپشن کے انوسٹی گیشن آفسروں کی بھی آنکھوں میں دھول جھونک دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …