عمران خان عائشہ گلالئی کو کڑارا جواب

چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ اپنے ضمیر کو فروخت کرنے والوں کو بے نقاب ہونے کے لئے چھوڑ دیں ۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے نااہل قرار دلوانے اور میرے خلاف داغدار مہم چلانے میں ناکامی کے بعد مسلم لیگ (ن) وہ سب کر رہی ہے جو اسے مناسب لگتا ہے۔


تحریک انصاف کے چیرمین نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت گرانے کے لئے ارکان کو خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے، چھانگا مانگا کی سیاست نہیں چلے گی، اس بات کا یقین رکھیں کہ پی ٹی آئی جواب میں ایسی پیشکش نہیں کرے گی۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کو خیرباد کہنے والی رہنما عائشہ گلالئی کی جانب سے عمران خان پر سنگین الزامات لگانے کے بعد پی ٹی آئی ترجمان اور دیگر رہنماؤں نے ان کی بہن ماریہ طور پر تنقید کرنا شروع کردی تھی جو اسکوائش کی کھلاڑی ہیں اور بیرون ملک پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

یکم اگست کو عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کو خیرباد کہتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ تحریک انصاف میں پارٹی چیئرمین کی وجہ سے ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت محفوظ نہیں ہے اور عمران خان نے انہیں 2013 میں غیرمناسب پیغامات بھیجے۔

یہ بھی پڑھیں

پنجاب میں نئے ڈویژن، اضلاع اور تحصیلوں کے قیام پر غور

لاہور: (ایم 92 نیوز) پنجاب میں نئے ڈویژن، نئے اضلاع اور تحصیلوں کے قیام پر …