یوسی پی میں اجلاس، پی ایچ ڈی سکالرز کے ایڈمیشن اورڈگریوں کی منظوری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے انیسویں بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ کا اجلاس چیئرمین پروریکٹر یوسی پی پروفیسرڈاکٹر محمد منصور احمد کی زیر صدارت ہوا ۔ یوسی پی کے بورڈ روم میں ہونے والے اجلاس میں یونیورسٹی کی رجسٹرار فرزانہ شاہد، ڈاکٹرفیصل مصطفی سمیت بورڈ کے ارکان ،فیکلٹی کے ڈینزاور سینئر فیکلٹی ممبرز نے شرکت کی ۔ اجلاس کویوسی پی کی مختلف فیکلٹیز کے اہم تعلیمی وتحقیقی امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ بورڈ آف سٹڈیز کے اجلاس میں ایم فل اور ایم ایس کے120سکالرزکی ڈگریوں ،پی ایچ ڈی کے 23سکالرز کے ایڈمیشن اور سنوپسزکی ایویلوایشن سمیت فارن سپروائزرزکی منظوری دی گئی ۔ اس کے علاوہ فارن ایویلوایشن رپورٹ اور دیگر اہم معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پروریکٹر نے سال 2020 میں یوسی پی کے فیکلٹی ممبران کے ریسرچ ورک اورپبلی کیشنز کو بھی سراہا.

یہ بھی پڑھیں

وزرائے تعلیم کا اجلاس، گرمیوں کی چھٹیاں محدود، کسی طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ہونے …