وفاقی وزیر تعلیم آن لائن امتحانات کی اجازت پر خوشی سے نہال

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے آن لائن امتحانات کی اجازت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کو نصیحت کی ہے کہ وہ سخت محنت کریں۔ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی جانب سے ملک بھر کی جامعات کو اپنی صلاحیت کے مطابق آن لائن امتحان منعقد کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ ایچ ای سی نے ضروری حفاظتی اقدامات کے ساتھ یونیورسٹیز کو آن لائن امتحانات کی اجازت دے دی ۔انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی کی ہدایات نے یونیورسٹیز کیلئے ایک راستہ متعین کردیا ہے اب انہیں امتحانات کا انعقاد جلد از جلد کرلینا چاہیے، تعلیم کے معیار کو اونچا رکھنا بہت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزرائے تعلیم کا اجلاس، گرمیوں کی چھٹیاں محدود، کسی طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ہونے …