عمران خان ہاکی بھی بہت اچھی کھیلتے تھے۔ قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان صلاح الدین کا انکشاف

سابق اولمپین اور قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان صلاح الدین نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہاکی کے بہت اچھے پلئیر ہیں اور وہ ہاکی بہت اچھی کھیلتے تھے۔ انکے کزن ماجد خان بھی بہت اچھی ہاکی کھیلتے تھے۔

صلاح الدین کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان کو کئی بار ہاکی کھیلتے ہوئے دیکھا لیکن انہوں نے کرکٹ کو بطور پروفیشن اپنایا۔

صلاح الدین نے مزید کہا وزیراعظم عمران خان ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن انچیف بھی ہیں، ایسا نہیں ہے کہ وہ ہاکی کے موجودہ معاملات سے بے خبر ہیں، ہماری جب وزیراعظم سے ملاقات ہوئی تو ہم نے اندازہ لگالیا کہ وہ باخبر ہیں کہ پاکستان ہاکی کی کیا صورتحال ہے، ہمیں وزیراعظم کو کچھ بتانے کی ضرورت ہی نہیں پڑی۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …