پی سی بی نے یونس خان کی خدمات کیلئے کوششیں تیز کردیں

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے لئے سابق کپتان یونس خان کی خدمات حاصل کرنے کے لئے کوششیں تیز کر دیں ۔قومی کرکٹ ٹیم کے عالمی کپ سے اخراج کے بعد پی سی بی حکام کی جانب سے بڑی تبدیلیوں کی بازگشت سنائی دے رہی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرین شرٹس کی بیٹنگ میں خامیوں کو دور کرنے کیلئے سابق ریکارڈ ساز بیٹسمین یونس خان کی خدمات بطور بیٹنگ کوچ حاصل کرنے کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں جو اس منصب کیلئے فیورٹ امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …