ابوظہبی میں پی ایس ایل میچز کا انعقاد مشکل ہونے لگا، کھلاڑیوں کی روانگی بھی مؤخر

لاہور(سپوٹس رپورٹر)ابوظہبی میں پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے انعقاد کے لیے سخت شرائط آڑے آنے لگیں۔ذرائع کے مطابق امارات میں کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل 6 کی میزبانی کی تصدیق کے باوجود ایونٹ کا انعقاد ممکن دکھائی نہیں دے رہا اور ابوظبی میں میچز کے انعقاد کے لیے سخت شرائط آڑے آرہی ہیں۔پی سی بی کے ذرائع کا بتانا ہےکہ پی سی بی کو آپریشنل، کووڈ ویکسین، سفری پروٹوکولز اور دیگر کئی مسائل درپیش ہیں اس لیے کڑی شرائط میں پی سی بی کے لیے میچز کا انعقاد ممکن نہیں جس کے باعث پی ایس ایل کے ابو ظبی میں انعقاد کے امکانات اب بھی ففٹی ففٹی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پی سی بی کی فرنچائز مالکان کے ساتھ آج اہم میٹنگ ہے جس میں بڑا فیصلہ متوقع ہے۔دوسری جانب پی ایس ایل پلیئرز کی پاکستان سے شیڈولڈ روانگی بھی مؤخر ہوگئی ہے اور انتظامیہ کی جانب سے ٹیموں اور پلیئرز کو ایڈوائزری موصول ہوگئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کو موصول پیغام میں کہا گیا ہےکہ شیڈول کے مطابق 22 مئی کو روانگی نہیں ہوگی، کھلاڑی فی الحال قرنطینہ کیلئے ہوٹل چیک ان نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …