Pakistani cricketer Yasir Shah holds a ball after beating New Zealand in the second Test cricket match between Pakistan and New Zealand at the Dubai International Stadium on November 27, 2018. (Photo by AAMIR QURESHI / AFP) (Photo credit should read AAMIR QURESHI/AFP via Getty Images)

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل یاسر شاہ کا بڑا دعویٰ

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے کہا ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھا کر سیریز کا بہترین باؤلر بننے کیلئے پراعتماد ہوں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 جنوری سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہو گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 4 فروری سے کھیلا جائے گا جن کیلئے دونوں ٹیمیں ہی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں اور نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پریکٹس سیشن کر رہی ہیں۔ لیگ یاسر شاہ نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ میں مکمل طور پر فٹ ہوں اور کوشش ہے کہ مکمل طور پر فٹ رہوں، جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی سے سیریز کا بہترین باﺅلر بننے کیلئے پراعتماد ہوں، ہم گزشتہ تین دن سے سینیریو بیسڈ ٹریننگ کر رہے ہیں جس سے بہت فائدہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ثقلین مشتاق کی موجودگی سے فائدہ ہوا جن کی زیر نگرانی گگلی کی پریکٹس کی ہے کیونکہ کراچی کی وکٹ سپنر کو مدد دیتی ہے اور سپنرز کی کارکردگی میں کنڈیشن کا بڑا کردار ہوتا ہے، میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے پہلے زیادہ سے زیادہ وکٹیں لینا چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …