پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ثنا میر پی سی بی ویمن ونگ کے رویے سے دلبرداشتہ ہوگئیں۔

ورلڈ کپ 2017 میں ناقص کارکردگی پر ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ صبیح اظہر نے تفصیلی رپورٹ پی سی بی کو پیش کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ویمن ٹیم کی کپتان ثنا میر ، منیجر عائشہ اور چند سینئر کھلاڑیوں کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی ناقص رہی۔
رپورٹ میں کپتان ثنا میر کو سیلف سینٹرڈ شخصیت کی مالک قرار دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ثنا میر ٹیم اور نئی کھلاڑیوں کے بجائے اپنی پرفارمنس کی فکر مند رہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈائنا بیگ کی ٹیم میں شمولیت کے لیے فائٹ کی تھی، بطور کپتان ان کا فرض تھا کہ نوجوان کرکٹرز کے لیے فائٹ کریں۔
قومی ٹیم کی کپتان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سو فیصد پرفیکٹ نہیں ہوسکتا، کوچ کی جانب سے سینئر پلیئر کی توہین کرنا افسوس کی بات ہے۔
خیال رہے کہ ویمن ورلڈ کپ کے تمام میچز میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ویمن ٹیم رینکنگ میں تمام ٹیموں سے پیچھے رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت کی وجہ سے یو اے ای میں کوئی ایونٹ نہیں کرائیں گے، رمیز راجا

لاہور: رمیز راجا نے کہا کہ بھارت کی وجہ سے یو اے ای میں کوئی …