ڈی جی سپورٹس پنجاب سٹیڈیم میں ٹارٹن ٹریک کی تنصیب میں تاخیر پر برہم

لاہور (میڈیا پاکستان)  ڈی جی سپورٹس پنجاب عامر جان نے پنجاب سٹیڈیم کا دورہ کیا اور سٹیڈیم میں نئے ٹارٹن ٹریک کی جلد تنصیب کے حوالے سے ہدایات دیں۔پنجاب سٹیڈیم میں ٹارٹن ٹریک کی تنصیب چھ ماہ سے التوا کا شکار تھی، ڈی جی سپورٹس پنجاب عامر جان نے کام کا جائزہ لینے کیلئے سٹیڈیم کا دورہ کیا اور ٹارٹن ٹریک کی تنصیب میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا۔ عامر جان نے ٹھیکیدار کمپنی کے نمائندے کو بُلا کر سرزنش کی اور کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی جی سپورٹس کا کہنا تھا کہ صوبے میں جاری تمام کھیلوں کے انفراسٹرکچر کے کاموں.کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جس کا جائزہ بھی لیا جائے گا اور تاخیر پر ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ریٹائر نہیں ہورہا عمر کے بجائے کارکردگی دیکھنی چاہیے، شعیب ملک

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ عمر کے بجائے …