پولیس کھلاڑیوں کیساتھ شائقین کرکٹ کوبھی سکیورٹی فراہم کریگی: امین وینس

لاہور (میڈیا پاکستان) پاکستان اور سری لنکن ٹیم کے مابین ہونے والے ٹی 20 میچ کی سکیورٹی کے حوالے سے سی سی پی او امین وینس کی زیر صدارت اجلاس، تین گھنٹے سے زائد طویل اجلاس میں لاہور ایئر پورٹ سے ہوٹل اور پھر قذافی سٹیڈیم تک کے تمام پوائنٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہونے والے اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف سمیت تمام ڈویڑنل ایس پیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں لاہور پولیس کے تیار کردہ سکیورٹی پلان کا ازسرنو جائزہ لیا گیا جس میں سری لنکن ٹیم کی لاہور ایئر پورٹ پر آمد کے بعد ہوٹل اور پھر ہوٹل سے قذافی سٹیڈیم تک لانے سمیت تمام سکیورٹی پوائنٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سی سی پی او امین وینس کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس ٹیموں کے ساتھ ساتھ شائقین کرکٹ کو بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ریٹائر نہیں ہورہا عمر کے بجائے کارکردگی دیکھنی چاہیے، شعیب ملک

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ عمر کے بجائے …