بین سٹوکس کو انگلینڈ کا اعلیٰ ترین اعزاز ’’نائٹ ہُڈ‘‘ دیا جائے گا

لندن(میڈیا92نیوز آن لائن) ورلڈ کپ فائنل میں شاندار اننگز کھیل کر انگلینڈ کو ورلڈ چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے آل راؤنڈر بین سٹوکس کو انگلینڈ کے اعلیٰ ترین اعزاز ’’نائٹ ہڈ‘‘ سے نوازا جائے گا۔ تھریسامے کی جگہ انگلینڈ کے نئے وزیر اعظم بننے کی ریس میں شامل جانسن اور ہنٹ دونوں سے جب پوچھا گیا کہ کیا سٹوکس کو ‘‘نائٹ ہُڈ‘‘دیا جائے گا تو انہوں نے اس کی تصدیق کی۔اعزاز ملنے کے بعد سٹوکس اپنے نام کے ساتھ ’’سر‘‘ لگاسکتے ہیں۔ سٹوکس کو یہ اعزازملا تو وہ انگلینڈ کے 12ویں اور مجموعی طور پر 23ویں کرکٹر ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …