پی ایس ایل3: فرنچائز اور کھلاڑیوں کیلئے سخت ہدایت نامہ تیار

متحدہ عرب امارات میں بکیز کے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے رابطوں کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ الرٹ ہو گیا ہے اور انتظامیہ نے پی ایس ایل تھری کو شفاف بنانے کے لئے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے لئے سخت ہدایت نامہ تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں سخت ترین انتظامات اور کرفیو کے باوجود بکی قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد تک پہنچنے اور انہیں فکسنگ کی پیشکش کرنے میں کامیاب رہے۔سرفراز نے اس حوالے سے فوری طور پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن حکام کو آگاہ کرتے ہوئے اپنی ذمے داریاں پوری کیں تاہم سرفراز کو فکسنگ کی پیشکش کے بعد پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے مزید سخت اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے لیگ کیلئے ہدایت نامہ تیار کر لیا ہے۔پی ایس تھری کیلئے تیار ہدایت نامے کے مطابق کھلاڑیوں اور فرنچائز مالکان کے ہوٹل الگ الگ ہوں گے اور ٹیم مالکان کو کھلاڑیوں سے ملنے کے لیے بھی منیجر سے اجازت لینا ہو گی۔فرنچائز انتظامیہ کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف کے علاوہ ٹیموں کے ساتھ کام کرنے والے دیگر افراد کا ڈیٹا فراہم کرنے کی بھی پابند ہو گی۔اس نئے ہدایت نامے کا مقصد پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں سامنے آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل جیسے واقعات سے بچنے اور بکیز کو کھلاڑیوں سے دور رکھنا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل تھری کی ڈرافٹنگ سے قبل نیا ضابطہ اخلاق فرنچائز انتظامیہ کے حوالے کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ریٹائر نہیں ہورہا عمر کے بجائے کارکردگی دیکھنی چاہیے، شعیب ملک

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ عمر کے بجائے …