لاہور(میڈیا پاکستان) سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ اگر سرفراز احمد پی سی بی کو نہ بتاتے اور بات چیت کے حوالے سے کوئی ویڈیو سامنے آجاتی تو ان کیلیے بھی مسئلہ ہوتا اورخلاف کارروائی بھی ہوسکتی تھی۔
شعیب اختر کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد نے پی سی بی کو فکسر کے بارے میں بروقت بتاکر بہت اچھا کیا، آج کل ہر چیز ریکارڈ ہوتی ہے، اگر سرفرازاحمد پی سی بی کو نہ بتاتے اور بات چیت کے حوالے سے کوئی ویڈیو سامنے آجاتی تو ان کیلیے بھی مسئلہ ہوتا اورخلاف کارروائی بھی ہوسکتی تھی۔
سابق فاسٹ بولر نے کہاکہ اگرایسی پیشکش مذاق میں بھی ہوتو اسے رپورٹ کرنا بہت ضروری ہے، انہوں نے کہاکہ پاکستانی کھلاڑیوں کے اردگرد ایسے لوگ کیوں گھومتے ہیں اورانھیں قریب آنے کی اجازت کیوں دی جاتی ہے؟ اس کا جواب حکام سے لینا چاہیے۔
