لندن(میڈیا پاکستان) ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ کے مقبول ترین اور طاقتور گروپس میں سے ایک دی شیلڈ ایک بار پھر متحد ہوگیا ہے۔ ڈین امبروز، سیٹھ رولز اور رومن رینز نے انٹرکانٹی نینٹل چیمپئن دی میز کے پرومومیں مداخلت کرکے دنیا کو پیغام دیا کہ شیلڈایک بار پھر ایکشن کیلئے تیار ہے۔ رومن رینز، ڈین امبروز اور سیٹھ رولنز نے شیمس، دی میز، سیزارو اور ایکسل اوربعدازاں برآسٹرومین کو بھی اپنے مخصوص واٹر پل پاور بم کے ذریعے میز پر پٹخا۔ اور دی شیلڈ کے اتحاد کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی ہے اوروہ ہے جان سیٹنا اور بروک لیسز کی ڈبلیو ڈبلیو ای سے غیر حاضری، جس کو دیکھتے ہوئے ان تینوں ریسلرز کو ایک بار پھرمتحد کیا گیا ہے۔
