سری لنکا سے ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور(میڈیا پاکستان) سری لنکا سے ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا اور ٹیم میں اظہر علی کو ڈراپ کرکے امام الحق کو شامل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز 13 اکتوبر سے شروع ہوگی جس کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، قومی ٹیم میں بلے باز اظہر علی کی جگہ امام الحق کو شامل کیا گیا ہے۔
قومی ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، فخر زماں، احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، سرفراز احمد، حارث سہیل، محمد عامر، فہیم اشرف، رومان رئیس، حسن علی، شاداب خان، جنید خان اور عماد وسیم شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ریٹائر نہیں ہورہا عمر کے بجائے کارکردگی دیکھنی چاہیے، شعیب ملک

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ عمر کے بجائے …