اعصام الحق نے چینگڈو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

چینگڈو(میڈیا پاکستان) پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے چین میں ہونے والے چینگڈو ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔رپورٹس کے مطابق اعصام الحق نے فائنل میں اپنے اسرائیلی پارٹنر جوناتھن ایلرچ کے ساتھ مل کر برازیل کے ڈیمولائنر اور نیوزی لینڈ کے مارسیلو ڈینیئل کی جوڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 6-7 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
اس سے قبل سیمی فائنل میں اعصام الحق اور ان کے ساتھی ایلرچ نے میکسیکن پلیئر سانتیاگو گونزالز اور سربیا کے نیناڈ زیمونچ کو 6-3 اور6-4 سے مات دے دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ریٹائر نہیں ہورہا عمر کے بجائے کارکردگی دیکھنی چاہیے، شعیب ملک

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ عمر کے بجائے …