کالے بادل چھٹ گئے اب ملک میں کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں، انضمام الحق

لاہور(میڈیا پاکستان) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ 10،9 سال میں کالے بادل چھٹ گئے اور ملک میں کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لوگو کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر چیف سلیکٹر انضمام الحق اور دیگر بھی موجود تھے۔
بعدازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ 10،9 سال میں کالے بادل چھٹ گئے اور ملک میں کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں جب کہ نجم سیٹھی انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی، پورا پاکستان ساتھ دینے کے لیے تیار ہوگا کیوں کہ سب کا اس میں کردار ہے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم آئی لینڈرز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے دبئی پہنچ چکی ہے، گرین شرٹس 28 ستمبر کو ابو ظہبی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے، دوسرا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ 6 اکتوبر سے دبئی میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف 5 ون ڈے میچز اور 3ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ریٹائر نہیں ہورہا عمر کے بجائے کارکردگی دیکھنی چاہیے، شعیب ملک

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ عمر کے بجائے …