ایشیا ایمرجنگ کپ 2018: بنگلہ دیش نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

کراچی:(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) بنگلہ دیش نے پاکستان کو84 رنزسے شکست دے کر ایشیا ایمرجنگ کپ 2108 کے سیمی فائنل کا ٹکٹ حاصل کرلیا، پاکستان پہلے ہی فائنل فور میں جگہ بنا چکا ہے۔گروپ ’بی‘ کے راؤنڈ مقابلوں میں دیگردونوں ٹیمیں ناکام رہیں،ہانگ کانگ اور یو اے ای کا میچ بارش کی نذر ہوجانے پر دونوں ٹیموں کو 1،1پوائنٹ مل گیا، نیشنل اسٹیڈیم پر پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش نے 5 وکٹوں پر 309 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا،مصدق حسین 85 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے،ذاکر حسن نے 65 اور یاسر علی نے 56 رنز اسکور کیے، خوش دل شاہ نے 3 اور محمد موسیٰ نے 2 کھلاڑیوں کو چلتا کیا، جواب میں پاکستان ٹیم46.5 اوورز میں225 رنز پر ہی ہمت ہار گئی، خوش دل شاہ نے بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی عمدہ کارکردگی پیش کرتے ہوئے61 رنزجوڑے، ذیشان ملک نے 47 اور کپتان محمد رضوان نے 46 رنز کے ساتھ مزاحمت کی،نعیم حسن نے 3، مصدق حسین اور شفیع الاسلام نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ساؤتھ اینڈ پر کھیلے جانے والے میچ میں بارش کی مداخلت سے قبل ہانگ کانگ نے یو اے ای کے خلاف 31 اوورز میں 4 وکٹوں پر 87 رنز اسکور کیے تھے، پی سی بی کی جانب سے مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے گراؤنڈ میں کپڑوں کی مدد سے پچ پر جمع پانی خشک کرنے میں مصروف رہے جبکہ آف فیلڈ میں جگہ جگہ پرموجود پانی کو خشک کرنے کا کوئی انتظام نہیں تھا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی میدان سے پانی خشک ہونے کے منتظر رہے ۔تاہم امپائرز نے وکٹ کا معائنہ کے بعد کھیل کے قابل نہ ہونے کے سبب میچ ڈرا ہونے کا اعلان کردیا،کراچی میں ہونے والے گروپ ’بی‘ کے راؤنڈ مقابلوں میں پاکستان اور بنگلہ دیشں کو 3 میں سے 2 میچز میں کامیابی ملی ، ایک میں ناکام رہے، یو اے ای کی ٹیم کو ایک میچ میں کامیابی ، ایک میں شکست ہوئی جبکہ ایک میچ فیصلہ کن ثابت نہ ہوسکا، جیت کو ترس جانے والی ہانگ کانگ کی ٹیم دو میچز ہاری جبکہ تیسرا ہارجیت کے بغیر ختم ہوا، دوسری جانب گرو پ اے سے بھارت اور سری لنکا کی سیمی فائنل میں رسائی پالی،سیمی فائنلز 13 دسمبر کو سری لنکا کے شہر کولمبو میںکھیلیں جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …