پنجاب حکومت کا نشتر سپورٹس کمپلیکس میں باکسنگ ایرینا کیلئے1کروڑ جاری

(میڈیا پاکستان) پنجاب حکومت نے نشتر سپورٹس کمپلیکس میں باکسنگ ایرینا کے لئے ایک کروڑ جاری کر دئیے۔

ذرائع کے مطابق نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں پچیس برس قبل پاکستان سپورٹس بورڈ نے باکسنگ کمپلیکس بنانے کے کام کا آغاز کیا تھا ۔فنڈز کی کمی کے باعث کام کو روک دیا گیا تھا ۔اٹھارویں ترمیم کے بعد باکسنگ کا نامکمل سٹیڈیم پنجاب کے حصے میں آیا تھا ۔سپورٹس سٹینڈنگ کمیٹی کے سربراہ حنیف عباسی کی کوششوں سے اب اس نامکمل پراجیکٹ کو مکمل کرنے کے لیے ایک کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب حفیظ بھٹی کے مطابق باکسنگ کمپلیکس میں انٹرنیشنل معیار کا باکسنگ رنگ ااور اکیڈمی بنائی جائے گی ، کام کا آغاز اس مہینے کے آخر میں کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

واپڈا کا ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو 25،25 لاکھ روپے کا انعام

لاہور: واپڈا نے ٹوکیو اولمپکس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ارشد ندیم اور …