پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کا شیڈول طے پاگیا، قومی ٹیم دسمبر میں دورہ کرے گی

لاہور(میڈیا پاکستان) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈز کے درمیان سیریز کا شیڈول طے پا گیا ہے، قومی ٹیم دسمبر میں سیریز کھیلنے کے لئے نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے درمیان دونوں ممالک کی ٹیموں کے مابین سیریز کے معاملات طے پا گئے ہیں، سیریز دسمبر میں نیوزی لینڈ میں کھیلی جائے گی جبکہ سیریز میں پانچ ایک روزہ اور 3ٹی ٹوینٹی میچزکھیلے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم 26 دسمبرسے31 جنوری 2018 تک نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ریٹائر نہیں ہورہا عمر کے بجائے کارکردگی دیکھنی چاہیے، شعیب ملک

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ عمر کے بجائے …