انڈر ٹیکر رواں ماہ سے رنگ میں واپس آئینگے,مقابلہ جان سینا سے ہو گا

سٹام فورڈ(میڈیا پاکستان)لیجنڈ ریسلر انڈر ٹیکر ایک بار پھر ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپس آرہے ہیں اور توقعات سے بھی پہلے پرستاروں کے سامنے ہوں گے،اور ان کی اس خواہش کا اظہا ر کیا ہے کہ ان کا مقابلہ جان سینا سے ہو۔انڈر ٹیکر کے بارے میں خیال کیا جا رہا تھا کہ اپریل میں ریسل مینیا 33 میں رومن رینز سے شکست کے بعد وہ ریٹائر ہوچکے ہیں۔توقع کی جارہی تھی کہ 27 سالہ کیرئیر اور کولہوں کی انجری کے مسائل کے باعث وہ اب دوبارہ رنگ میں ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے.مگر امریکی جریدے کے مطابق انڈر ٹیکر المعروف ڈیڈمین ایک بار پھر اسی مہینے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ ‘نو مرسی’ میں نظر آسکتے ہیں، یا کم از کم واپسی کا اشارہ دے سکتے ہیں۔سمر سلیم سے پہلے بھی یہ افواہیں سامنے آئی تھیں کہ انڈر ٹیکر ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسل مینیا کے بعد اس دوسرے بڑے ایونٹ میں آکررومن رینز سے ایک بار پھر نئے ٹکراو کی بنیاد رکھ سکتے ہیں، اس حوالے سے ان کی ایک تصویر بھی انٹرنیٹ پر گردش کرتی رہی۔مگر اب پھر انڈر ٹیکر کی ناقابل یقین واپسی کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں اور اس بار وہرومن رینز سے لڑنے کے لیے واپس نہیں آرہے۔رپورٹ کے مطابق سمر سلیم سے قبل بھی انڈر ٹیکر رنگ میں تربیت لے رہے تھے، اگرچہ وہ اس ایونٹ کے دوران ٹیلیویڑن پر نمودار نہیں ہوئے مگر آف کیمرہ وہ رنگ میں موجود تھے اور یہ ان کی واپسی کی نشانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ریٹائر نہیں ہورہا عمر کے بجائے کارکردگی دیکھنی چاہیے، شعیب ملک

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ عمر کے بجائے …