دورہ ورلڈ الیون،ٹکٹوں کی فروخت شروع

لاہور(میڈٰیا پاکستان) ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان کے حوالے سے آن لائن ٹکٹوں کے ساتھ ہی ٹکٹ بوتھوز پر ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو چکی ہے جبکہ 500 اور 1500 والے ٹکٹ نایاب ہو گئے ہیں۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کی تیاریں زور پکڑ گئیں۔ آئی سی سی کی دو رکنی سکیورٹی ٹیم کی قذافی سٹیڈیم آمد، سکیورٹی ٹیم نے روٹ اور کرکٹرز کی رہائش گاہ کی سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ دوسری جانب ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کے بعد بوتھوں پر بھی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی ہے۔ شائقین کی جانب سے 500 اور 1500 روپے والے ٹکٹ نہ ملنے کی شکایت کی جا رہی ہے۔فاف ڈو پلیسی کی قیادت میں ورلڈ الیون 11 ستمبر کو لاہور پہنچ رہی ہے۔ سرفراز احمد کی کپتانی میں قومی ٹیم کا کیمپ 7 ستمبر سے لگے گا، پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز، 12، 13 اور 15 ستمبر کی شام قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ریٹائر نہیں ہورہا عمر کے بجائے کارکردگی دیکھنی چاہیے، شعیب ملک

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ عمر کے بجائے …