ورلڈ الیون کی آمد، قذافی سٹیڈیم کے باہر آفیشل لوگو کی نمائش کردی گئی

لاہور (میڈیا پاکستان): ورلڈ الیون کی آمد کے حوالے سے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، قذافی سٹیڈیم کے باہر آفیشل لوگو کی نمائش بھی کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ورلڈ الیون نے کپتان کی قیادت میں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے، یہ میچز بارہ تیرہ اور پندرہ ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ آزادی سیریز کے لیے قذافی سٹیڈیم کے باہر ایک بڑا لوگو نصب کیا گیا ہے، اس لوگو پر سیریز کے نام کے ساتھ دونوں کپتانوں کی تصاویر لگائی گئی ہیں جن کے عقب میں جہازی سائز کا وائیٹ بال اور علامتی وکٹس بنائی گئی ہیں، سٹیڈیم کے مین گیٹ پر لگائے جانے والے اس لوگو پر سٹاپ واچ بھی لگائی گئی ہے جس پر سیریز کے آغاز کے حوالے سے الٹی گنتی چلے گی۔
ترجمان پی سی بی لوگو کی یوں نمائش کا مقصد سیریز کے امیج اور مقبولیت کو بہتر بنانا ہے

یہ بھی پڑھیں

ریٹائر نہیں ہورہا عمر کے بجائے کارکردگی دیکھنی چاہیے، شعیب ملک

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ عمر کے بجائے …