بحالی پروگرام سےگزرکرشرجیل کرکٹ میں واپس آسکتےہیں،پی سی بی وکیل

لاہور: پی سی بی کے وکیل تفصل رضوی نے کہاہےکہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں کھلاڑی کوکم سے کم سزادی گئی،معطلی کےبعد بحالی کاپوراطریقہ کار موجود ہے۔لاہور میں شرجیل خان پرپابندی کےفیصلےکےبعدمیڈیاسے بات کرتےہوئے پی سی بی کے وکیل نےبتایاکہ آج ایک کھلاڑی کو قصور وار ثابت کیا گیا،کھلاڑی کو کم سے کم سزا دی گئی۔تفضل رضوی کاکہناتھاکہ ٹھوس شواہد اور ثبوت موجود تھے،معطلی کے بعد بحالی کا پورا طریقہ کار ہے۔ تفضل رضوی نےبتایاکہ شرجیل پر5الزامات تھےاور پانچوں ثابت ہوئے۔ انھوں نےکہاکہ یہ فیصلہ پی سی بی کی مکمل کامیابی ہے۔تفصیلی فیصلہ پی سی بی کی ویب سائٹ پر جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ریٹائر نہیں ہورہا عمر کے بجائے کارکردگی دیکھنی چاہیے، شعیب ملک

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ عمر کے بجائے …